دل کی مراد

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - دلی آرزو، تمنا، مراد: فرزند۔ "جو کلیجے کا ٹکڑا ہے اور آنکھوں کی ٹھنڈک، دل کی مراد ہے اور خونِ جگر۔"      ( ١٩٣٦ء، راشد الخیری، انگوٹھی کا راز، ٢٧ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دل' کے بعد 'کی' بطور حرف اضافت لگا کر عربی زبان سے مشتق اسم 'مراد' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٣٦ء سے "انگوٹھی کا راز" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - دلی آرزو، تمنا، مراد: فرزند۔ "جو کلیجے کا ٹکڑا ہے اور آنکھوں کی ٹھنڈک، دل کی مراد ہے اور خونِ جگر۔"      ( ١٩٣٦ء، راشد الخیری، انگوٹھی کا راز، ٢٧ )

جنس: مؤنث